ویڈیو کلپ کے ذریعے فحاشی کی دعوت دینے والا سعودی نوجوان گرفتار

جده (محمد اكرم اسد) سعودى دارالخلافہ ریاض کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ویڈیو کلپ کے ذریعے فحاشی کی دعوت دینے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ جاری کرکے کھلم کھلا اخلاق سوز سرگرمیوں اور بدترین گناہ کی دعوت دی تھی جسے دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ رائے عامہ کی طرف سے نوجوان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ جرائم کا سراغ لگانے والے پولیس اہلکاروں نے نوجوان مذکور کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔ عمر کے تیسرے عشرے میںہے۔ مقررہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں