بنگلہ دیش، پاکستان کی حمایت میں ریلی کی کوشش پر 20طلبہ گرفتار

چٹاگانگ (آئی این پی) بنگلہ دیش میں پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالنے کی کوشش پر پویس نے 20طلبہ کو گرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی ذیلی طلبہ تنظیم کے 2 کارکنان کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا، جب طلبہ مبینہ طور پر پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے قیام پر پاکستان کی حمایت کرنے کے جرم میں حالیہ برسوں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماں کو سزائے موت بھی دی جا چکی ہے۔1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے والے رہنماں کو سزا دینے کے لیے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے2010 میں متنازع جنگی ٹربیونل تشکیل دیا تھا، جس نے جماعت اسلامی کی اعلی قیادت کو پھانسی اور سزائیں سنائیں۔چٹاگانگ کی کوٹوال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد جاسم الدین کے مطابق طلبہ نے شہید مینار پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ کرنے کا پروگرام بھی بنا رکھا تھا۔پولیس نے صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب چھاپے کے دوران طلبہ کو گرفتار کیا۔تاہم دوسری جانب طلبہ تنظیم کے چٹاگانگ کے یونٹ کے رہنما نورالامین نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کارکنان آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جمع ہوئے تھے۔
طلبہ گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں