پشاور زلمی کے بلے باز آندرے فلیچر نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے پاکستان جانے کا اعلان کیا ہے

شارجہ (نیوز ڈیسک)پشاور زلمی کے بلے باز آندرے فلیچر نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے پاکستان جانے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےآندرے فلیچر کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلے سے گھر والے تھوڑا پریشان تھے لیکن ڈیرن سیمی نے پاکستان کے حالات کی بہت تعریف کی اور ان کی بات پر بھروسہ کر کے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آندرے فلیچر کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہت اچھی ہو گی۔پشاور زلمی کے ابتدائی بلے باز کا کہنا تھا کہ مجھے مصالحے والا کھانا پسند ہے اور پاکستان میں دیسی کھانا ضرور کھاوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں اور زلمی کے فینز سے کہنا چاہتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں ہم لاہور کا میچ جیت کر فائنل بھی جیتیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ کل سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس کے پہلے میچ میں اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ دبئی میں پہلے پلے آف کے بعد پی ایل کے باقی میچز پاکستان منتقل ہو جائیں گے جہاں دو ایلیمینیٹر میچز لاہور میں ہوں گے اور پھر فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں