ڈاکٹرکو انفیکشن کا شبہ ،نادیہ جمیل علاج کیلئے دوبارہ ہسپتال داخل

لاہور: (سٹی نیوز) کینسر کے مرض کی شکار اداکارہ نادیہ جمیل اپنے علاج کیلئے ایک بار پھر ہسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہسپتال کے کمرے میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو انفیکشن کا شبہ ہوا ہے تاہم یہ کورونا وائرس نہیں ہے، ہسپتال میں نرم بستر ملنے پر اللہ کی شکرگزار ہوں۔ قبل ازیں نادیہ جمیل نے اپنے پرستاروں کو بتایا تھا کہ ان کا بریسٹ کینسر پہلی سٹیج پر ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے، اداکارہ کا ابتدائی سطح کا آپریشن بھی کیا گیا جس کے بعد انہیں کیموتھراپی کے ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا تھا۔

نادیہ جمیل کے علاج کے دوران ان کے بال بھی کمزور ہو گئے جو جھڑنے لگے تھے، اداکارہ نے مسئلے سے نجات کیلئے اپنا سر منڈا لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں