کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے بڑی صعنتوں کی پیداوار بری طرح متاثر

اسلام آباد: ( سٹی نیوز) جولائی تا اپریل بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.93 فیصد کی کمی ہوئی۔ گزشتہ سال اپریل کی نسبت رواں سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 41.89 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020ء میں مارچ 2020ء کی نسبت بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 32.85 فیصد کمی ہوئی۔

اپریل 2020ء میں اپریل 2019ء کی نسبت آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 96.94 فیصد کی بڑی کمی ہوئی۔ اپریل 2020ء میں سالانہ بنیادوں پر آئرن، سٹیل سیکٹر کی پیداوار 89 فیصد گر گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں الیکٹرانکس کی مصنوعات کی پیداوار میں 80.92 فیصد، چمڑے مصنوعات کی پیداوار میں 94.62 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جولائی تا اپریل میں آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 41.90 فیصد، ادویات سازی کے شعبے کی پیداوار 5.31 فیصد، آئرن اور سٹیل سیکٹر کی پیداوار 15.68 فیصد گر گئی۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل کوک اور پیٹرولیم سیکٹر کی پیداوار میں 21.15 فیصد، کیمیکلز سیکٹر کی پیداوار میں 3.71 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں 19.74 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں 14.55 فیصد چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 4.44 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا اپریل ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 8.68 فیصد، مشروبات شعبے کی پیداوار میں 4.13 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا اپریل فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 5.84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں