عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منی بدنام نہیں ہوئی بلکہ منی کا باپ اور سارا ٹبر ہی بدنام ہو گیا

اسلام آباد (سٹی نیوز ) اپنے مخصوص انداز میں تبصرہ کرنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منی بدنام نہیں ہوئی بلکہ منی کا باپ اور سارا ٹبر ہی بدنام ہو گیا ہے۔حکمرانوں کو چاہیے کہ سپریم کورٹ کے سامنے سر نگوں ہو جائے۔حکمرانوں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اور اب تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔والیم 10 میں بھی ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی۔
پاناما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کو مت تباہ کرو، جرنیلوں سے پنگا نہ لو بلکہ سپریم کورٹ کے آگے سر نگوں ہو جاؤ۔ ’’حکمران اپنی اولاد کیلئے مال اکٹھا کرتے رہے اور ملک سے باہر بھیجتے رہے ‘‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا جائے۔ نوازشریف پر 19کیسز تھے جن میں ابھی تک صرف 2کا ٹرائل ہوا ہے۔سپریم کورٹ سے کہا ہے نوازشریف کو سارے کیسوں میں معاف کر دیں مگر عدالت کے سامنے جھوٹ بولنے اور جعلی دستاویز دینے پر معافی نہیں ہو نی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں