ن لیگ کی طرف سے 30لاکھ کے چیک ملنے اور 20 لاکھ کے چیک کیش کرانے میں کوئی صداقت نہیں

گجرات (سٹی نیوز)حکومت کی طرف سے مالی امدادکا چیک ملا ہی نہیں توکیش کہاں سے کرا لیا ، اس حوالے سے چھپنے والی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ان خیالات کااظہار میاں نوازشریف کے پروٹوکول کی گاڑی کے نیچے آکر شہید ہونے والے حامدچغتائی کے چچا اور مدعی مقدمہ فضل الٰہی چغتائی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی صوبہ سندھ کے صدرشیخ حلیم عادل نے ہمارے گھر آکر ہم سے اظہار تعزیت و اظہارہمدردی کئے بغیر ہی میڈیا کے سامنے 50ہزاردینے کااعلان کیا اور ہمیں نقد پیسے پکڑائے جو میں نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیئے تھے ، لیکن ن لیگ کی طرف سے 30لاکھ کے چیک ملنے اور 20 لاکھ کے چیک کیش کرانے میں کوئی صداقت نہیں،اس خبرسے ہماری دل آزاری اور ہمارے زخموں پرنمک چھڑکنے کی کوشش کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں