عدالت نے ڈاکٹر پرکاش پر فائرنگ کرنیوالے سی ٹی ڈی اہلکار کو جیل بھجوا دیا

کراچی: ( سٹی نیوز) قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹر پرکاش پر فائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

صدر پولیس نے سی ٹی ڈی اہلکار کامران کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کامران نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں تلخ کلامی پر دوران ڈیوٹی ڈاکٹر پرفائرنگ کر دی جس سے ڈاکٹر پرکاش زخمی ہوگیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کامران سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات ہے۔ عدالت نے ملزم کامران کو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ مقدمے کا بروقت چالان عدالت میں پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں