پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدواربن گئے

لاہور(سٹی نیوز) پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدواربن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی آئندہ ماہ ورلڈ الیون کی لاہور میں میزبانی کی تیاری کررہا ہے،اورسیکیورٹی کلیئرنس کیلئے پنجاب حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ مہمان ٹیم کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار کے طورپرسامنے آئے ہیں جبکہ برینڈن میک کولم کا نام بھی لیا جارہا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کو ٹیم کا منیجر مقرر کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں