جنسی زیادتی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دی جائے: اقرا عزیز

کراچی: (سٹی نیوز) اداکارہ اقرا عزیز نے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بن سکیں۔

اقرا عزیز نے عفت عمر کے شو میں کہا کہ اس معاملے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے جو شخص جنسی زیادتی میں ملوث ہوتا ہے وہ بغیر خطرے کے لوگوں کے درمیان کبھی نہیں رہ سکتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے، آپ کو ایسے لوگوں کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے اس طرح کے کام کرنے کی ہمت نہ کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں