کراچی (ویب ڈیسک) سابق بین الاقوامی کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
محمد زریاب کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔محمد زریاب، عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔
عامر حنیف کے مطابق ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور کوچز کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہو گیا۔ عامر حنیف نے مزید کہا کہ میرا بیٹا تو چلا گیا ہے لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔
Ex International Cricketer Aamer Hanif speaking on his son's Zaryab suicide.#RIP #Cricket @TheRealPCB pic.twitter.com/V9v2MBcICg
— Irshad Ali (@irshadaajnews) February 20, 2018
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی، اس دوران انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ لیکن جب وہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور سے کھیلنے گیا تو اسے زائد العمر قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گذشتہ رات خودکشی کرلی۔