پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شریف خاندان نے مشینری ابو ظہبی سے جدہ بھیجی تھی

اسلام آباد (سٹی نیوز) پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شریف خاندان نے مشینری ابو ظہبی سے جدہ بھیجی تھی۔
دوران سماعت وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ سٹیل مل کی مشینری ابو ظہبی سے جدہ گئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے سلمان اکرم راجہ سے ریمارکس دیے کہ آپ نے پہلے موقف اپنایا کہ مشینری دبئی سے جدہ گئی لیکن دبئی حکام نے دبئی سے سکریپ جدہ جانے کی تردید کی، اب کہہ رہے ہیں کہ مشینری ابو ظہبی سے جدہ گئی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جے آئی ٹی نے تو میری تمام دستاویزات کو جعلی قرار دیا، مشینری دبئی سے ابو ظبی کے راستے جدہ گئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جب مشینری دبئی سے ابو ظہبی گئی تو اس کا ریکارڈ ہونا چاہیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یو اے ای کے اندر سامان کی نقل و حرکت کا ریکارڈ نہیں ہوتا، جے آئی ٹی نے غلط سوال کیے، یہ اسکریپ نہیں مشینری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں