لاہور (سٹی نیوز) سینئر صحافی او رتجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ پروگرام کے فیڈ بیک میں سنیئر کالم نگار روف طاہر نیکہاہے عمران خان کے والد محترم اکرام اللہ خان نیازی کے حوالے سے یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں یحییٰ خان نے سیٹ کرایا تھا۔ اس کے جواب میں مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ طارق مسعود صاحب لاہور کینٹ سے اور ڈاکٹر فرید ملک صاحب ایف کالج سے دونوں نے کہا کہ ہم خود شہادت دیتے ہیں کہ عمران خان کے والد محترم اچھے انجینئر اور اچھے انسان تھے۔ وہ ایکسیئن تھے اور انہوں نے نواب آف کالا باغ کے دور میں خود استعفی دیاتھاکیوں کہ میانوالی میں نیازی فیملی اور نواب فیملی ایک دوسرے کے مقابل تھے۔اس لئے اس بات میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں اور ان کے خلاف ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اوریہ سفید سے بڑھ کر سفید جھوٹ ہے۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ عمران خان کے والد محترم اکرام اللہ خان ایک انتہائی فرض شناس، دیایندار اور محنتی انجینئر تھے وہ ڈاکٹر مبشر حسن کے ہم عصر تھے۔ سکالر شب پرلندن سے ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔ان کے حوالے سے یہ بات کہنا کہ وہ بددیانت یا چور تھے پرلے درجے کا جھوٹ ہے۔ایسا جھوٹ ہے جس پر نفرین بھیجنی چاہیئے۔اکرام اللہ خان نیازی کو جب یاد کیا جائے گا تو انہیں عزت و احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں