پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز کردیں، نومبر میں شیڈول پاک زمبابوے سیریز پہلے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے مہمان کرکٹ بورڈ سے اس معاملہ پر بات کی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ پی ایس ایل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے میچز نومبر میں کرائے جائیں، اس لئے زمبابوے کو نومبر کی بجائے اکتوبر میں پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوین کرکٹ حکام نے اپنی ٹیم اکتوبر میں پاکستان بھیجنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے تاہم کورونا وائرس کے تناظر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی خاطر حکومتی کلیئرنس درکار ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں