شیخوپورہ، پھالیہ اور چنیوٹ میں چھتیں گرنے کے واقعات، 6 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: (سٹی نیوز) شیخوپورہ، پھالیہ اور چنیوٹ میں چھتیں گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پھالیہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے والدہ سمیت چار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شیخو پورہ کے گاؤں ملیاں کلاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ چنیوٹ میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں