فلوریڈا میں سٹارز ٹینس پلیئرز نے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا

فلوریڈا: فلوریڈا میں راجر فیڈر، سرینا ولیمز، نواک جوکوچ اورناؤمی اوساکا نے نئے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا، میامی ٹینس کے پہلے روز چین کی وانگ ژیو کامیاب رہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ راجر فیڈرر، نواک جوکووچ، سرینا ولیمز، اور جاپان کی ناؤمی اوساکا نے ایک ساتھ رِبن کاٹا۔ میامی ٹینس کے نئے کورٹ پر افتتاحی میچ میں چین کی وانگ ژیو نے میدان مار لیا۔ وانگ نے پورٹو ریکو کی مونیکا پیوگ کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔
مردوں میں کینیڈا کے فلیکس آگیر کی فتح ہوئی، کینیڈین اسٹار نے اٹلی کے پاؤلو لورینزی کو دو صفر سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں