سونے کی قیمت میں مزید 350 روپے فی تولہ اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 69 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 300 روپے اضافے کےبعد 59 ہزار 928 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 49 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا۔ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 140 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں