حیدرآباد کے نواحی علاقے میں گھر سے دو روز پرانی سات لاشیں برآمد

حیدرآباد :حیدرآباد کے نواحی گاﺅں گوٹھ شاہ نواز جونیجو کے ایک گھر میں سے سات افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جوکہ دو روز پرانی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ تمام لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں جس میں سکول ٹیچر اشرف حیات ، اس کے بیٹے چار بیٹیوں اور بیوی شامل ہے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ان کی موت دو روز قبل ہوئی تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ ان کی موت جنریٹر کی گیس کے باعث ہوئی یا واقعہ کی وجہ کچھ اور ہے ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں