حاصل پور: ایک طرف تو گرین پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری تو دوسری جانب حاصل پور میں ٹمبر مافیا سرگرم

حاصل پور(ملک عبدالرشید ) ایک طرف تو گرین پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری تو دوسری جانب حاصل پور میں ٹمبر مافیا سرگرم چک نمبر 58فتح محمد پناہ موڑ ہائی وے روڈ سے دن دہاڑے سیاسی پُشت پناہی رکھنے والے با اثر زمیندار نے لاکھوں روپے کے سر سبز درخت کٹوا کر فروخت کر دئیے مقامی انتظامیہ ، محکمہ ہائی وے اور محکمہ جنگلات کو بھی اطلاع دی گئی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی بلکہ پردہ ڈالنے کے لئے سرگرم دیکھائی دئیے ٹمبر مافیا سر سبز درخت کاٹ کر نا صرف ماحول کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی ٹیکہ لگایا جا رہا ہے اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی بہاول پور سے سر سبز درخت کٹوانے اورسیاسی پُشت پناہی رکھنے والے با اثر زمیندار کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے تا کہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں