حیدر آباد: سماجی اتحاد کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم جاری

حیدر آباد(علی احمد شیخ ) سماجی اتحاد کے منشیات کے خلاف جہاد میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم اسپارک بھی شامل ہو گئی ،قاسم آباد کے چلڈرن کئیر سینٹر میں منہ کے کینسر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں چئیر مین سجاد خان ،پی ٹی آئی رہنما انیسہ ولی اللہ ،سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تقریب میں شریک خواتین اور بچوں میں منہ کے کینسر سے بچاؤ اور منشیات سے ہونے والے نقصانات سے مزئین تحریر و تصاویر پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اور شرکاء نے اس حوالے سے لیکچرز بھی دئیے اس موقع ہر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ
منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سماجی تنظیموں کا کردار اہم ہے جبکہ حکمران جماعت کے اتحاد سے اس میں مزید بہتری کی امید روشن ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں