‘برینٹن ٹیرنٹ سزائے موت کا مستحق ہے’

کرائسٹ چرچ: کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو سزائے موت دی جائے۔ ٹیرنٹ کی کزن بھی سزا کے حق میں بول پڑیں۔ دوسری جانب شہدا کے ایصال ثواب کیلئے اسٹیڈیم میں قرآن خوانی کا ہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو موت کی سزا دلوانے کے لیے اپنے بھی سرگرم ہوئے۔ ٹیرنٹ کی کزن نے بھی واقعہ پر سزائے موت کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ برنٹن ٹیرنٹ نے معصوم شہریوں کی جان لی ہے اس لیے وہ بھی سزائے موت کا مستحق ہے۔
ادھر ڈونیڈن شہرکے ایک اسٹیڈئم میں شہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر قرآن کریم کی تلاوت بھی کی گئی۔
دوسری جانب مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر جمعہ کو خواتین کے حجاب پہننے کے حوالے سےکپمیئن بھی چلائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں