سندھ: 22 متاثرہ اضلاع کے 43 ہزار 72 ایکڑ رقبے پر اسپرے مکمل

کراچی: سٹی نیوز) سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔ سندھ کے 22 متاثرہ اضلاع میں 43 ہزار 72 ایکڑ علاقے پر اسپرے کیا گیا۔

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت نے 32 ہزار 782 ایکڑ رقبے پر اسپرے کیا۔ وفاق کی 6 ٹیموں نے ریگستانی علاقوں میں 10 ہزار 290 ایکڑ پراسپرے کیا۔ 22 متاثرہ اضلاع میں اب تک 76 لاکھ 81 ہزار 486 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سکھر، خیرپور، نوشہروفیروز، شھید بینظیر آباد اور دیگر اضلاع میں اسپرے مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا کی طرح ٹڈی دل کہ خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں۔ وفاق نے سندھ میں ایریل اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا۔ وفاق نے ایک جہاز بھیجا جو 20 منٹ اسپرے کے بعد خراب ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں