ملک بھر میں سورج گرہن کے باعث نماز کسوف ادا کی گئی

لاہور: ( سٹی نیوز) ملک بھر میں سورج گرہن کے باعث مختلف شہروں میں نماز کسوف ادا کی گئی جس میں اللہ پاک کے حضور سجدہ ریز ہو کر استغفار طلب کی گئی۔

ملک بھر سورج کو گرہن لگا، شہر شہر نماز کسوف کے اجتماعات ہوئے۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نماز کسوف ادا کی گئی۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نماز کسوف پڑھائی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامونکی اور وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نماز کسوف ادا کی گئی جس میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکر توبہ طلب کی گئی۔

سکھر اور گردونواح میں سورج گرہن، مختلف مساجد میں نماز کسوف ادا کی گئی اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے دعائیں کی گئیں۔ باجوڑ میں بھی نماز کسوف ادا کی گئی، لوگوں نے توبہ استغفار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں