سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 کھول دیا گیا

اسلام آباد (سٹی نیوز) سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 کھول دیا گیا ہے۔ والیوم کھلنے پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے یہ والیوم خواجہ حارث کو دکھائیں گے کیونکہ ان کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔
پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران والیوم 10 کھولنے پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ والیوم 10 آپ کے کہنے پر کھول رہے ہیں اس سے خطوط کے پس منظر کا پتہ چل جائے گا، ہم چاہتے ہیں ہر معاملے میں شفافیت ہو، برٹش ورجن آئی لینڈ کی چٹھی مارے مارے پھرتی رہی سب پتہ چل جائے گا کس چٹھی کا جواب آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث سے پہلے والیوم 10کسی کو نہیں دکھائیں گے جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت کی صوابدید ہے جس کو چاہے والیوم 10 دکھا دے۔ جس پر جسٹس عظمت نے کہا کہ عدالت سے زیادہ خواجہ حارث کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں