کمپالا (سٹی نیوز)سپانسرز تو بھاگے لیکن جاتے جاتے کھلاڑیوں کی ٹکٹس بھی کینسل کراگئے جس کی بنا پر پاکستانیوں سمیت 22 کھلاڑی یوگنڈا میں پھنس گئے ہیں۔ جادوگر سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاوضہ نہ ملنے پر لیگ کا بائیکاٹ کیا، انہیں کسی قسم کے مسائل نہیں ہیں اور وہ آج (جمعرات کو) پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یوگنڈا میں ہونے والی ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ۔ لیگ میں اکثر غیر ملکی کرکٹرز پاکستان کے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز، بھارت اور امریکا کے علاوہ مقامی کھلاڑیوں نے بھی لیگ میں شرکت کی۔پاکستان کے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز تیسرے درجے کے تھے جن کی تعداد22 بتائی جاتی ہے۔
Alhumdulilah we are all safe and happy. Chilling in East Africa if any doubt go figure pic.twitter.com/M0GcSvrUHG
— Saeed Ajmal (@REALsaeedajmal) December 21, 2017
ٹورنامنٹ میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب اس کے سپانسرز بھاگ گئے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایئر پورٹ پر موجود ہوٹل میں 8،8 کھلاڑی دو کمروں میں رہ رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاس پیسے ختم ہوگئے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Sitting in front of Lake Victoria world second largest lake East Africa Uganda.#Uganda pic.twitter.com/IWY9nuOTPD
— Saeed Ajmal (@REALsaeedajmal) December 14, 2017
کرکٹر سعید اجمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ یوگنڈا میں کرکٹ لیگ کھیلنے آئے تھے لیکن سپانسر بھاگ گئے اور جاتے جاتے ٹکٹس بھی کینسل کروا گئے جس کی وجہ سے مشکل پیش آئی تاہم انہیں پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ آج (جمعرات) کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔
Saeed Ajmal message from Uganda pic.twitter.com/n6oVXLlc9o
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) December 21, 2017
پاکستان کے جو کھلاڑی یوگنڈا میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں اسٹار کرکٹر سعید اجمل، ٹیسٹ کرکٹرعمران خان جونیئر،یاسر حمید اور انٹرنیشنل کرکٹر مختار احمد بھی شامل ہیں۔
No cricket today really enjoying Nail River in Uganda👍 pic.twitter.com/vmy90eQJw0
— Saeed Ajmal (@REALsaeedajmal) December 12, 2017