دوبئی ، ساحل سمندر پر 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام

دوبئی(ویب ڈیسک) دوبئی میں 20 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوبئی میں دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔دونوں نوجوانوں نے لڑکی کو دبئی ہوٹل سے اٹھایا تھا۔ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے دونوں نوجوانوں کی عمر 24 سال ہے اور وہ دونوں انجینئیرز ہیں۔دونوں نوجوانوں نے 20 سالہ لڑکی کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور پھر جمیراہ ساحل سمندر پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
20 جنوری کو البرشا پولیس سٹیشن پر درج کیا گیا تھا،جس میں دونوں نوجوانوں پر لڑکی کو اغوا کرنے اور جنسی حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد ہے۔دوسری جانب متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ دنوں ملزموں سے متعلق کچھ نہیں جانتی ملاقات دونوں ملزموں سے اس واقعے سے صرف ایک گھنٹہ پہلے ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں