لاہور (سٹی نیوز )چیمپئنز ٹرافی مین آف دی ٹورنامنٹ بننے والے پاکستان کے نوجوان باولر حسن علی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے ،نوجوان باولر کا کریبئن ٹی ٹوینٹی لیگ کے ساتھ بھی معاہدے طے پا گیاہے۔
یہ حسن علی کا کسی بھی لیگ سے یہ پہلا بڑا معاہدہ ہے،معاہدے کے بعد حسن علی کے چاہنے والے ، دوست اور گھر والے خوشی سے نہال ہیں۔ حسن علی سے دنیا بھر کی کئی ٹی ٹوئنٹی لیگز معاہدے کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جبکہ بی پی ایل کے بعد اب کیربئین ٹی ٹوئنٹی لیگ سے بھی حسن علی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حسن علی کیربئین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سینٹ کٹس کی نمائندگی کریں گے۔ حسن علی اور سینٹ کٹس کے درمیان ایک سال کا معاہدہ طے پایا ہے۔ سی پی ایل کے ابتدائی میچ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں