سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

خرطوم: (ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے باعث 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحرالغزل کی جانب اُڑان بھرنے والے مال بردار قومی طیارے کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارہ ایئر پورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جس کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 15 افراد اور عملے کے دو افراد شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں سے ایک زخمی شخص کو نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ طیارے کے ملبے کے اطراف 6 لاشیں پڑی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے تاحال حادثے میں جانی نقصان کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں