وزیراعظم کی احساس پروگرام کے تحت غربا کو راشن کیلئے رقم دینے کی ہدایت

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت غربا کو راشن کی خریداری کے لیے رقم دینے کی ہدایت کر دی۔

بہتر معاشی صورت حال کے فوائد غربا تک پہنچانے کے لیے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، آٹا، گھی اور چینی کی خریداری کے لیے رقم ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معیشت میں بہتری کے نتائج مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت کردی جس کے تحت مستحق افراد کی سہولت کے لئے راشن کی خریداری کے لئے رقم دی جائے گی۔

یہ رقم آٹے کا 20 کلو تھیلا، 3 کلو گھی اور 5 کلو چینی کے لیے ہو گی، وزیراعظم نے رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں