ڈبل ڈبلیوز کا 258 مشترکہ میچز میں 1147 بلے بازوں کا شکار

لاہور: (سٹی نیوز) کرکٹ کی دنیا میں بہت سے فاسٹ باؤلرز نے نام پیدا کیا اور ہمیشہ کیلئے جینٹل مین کھیل کی تاریخ میں امر ہو گئے، اس حوالے سے پاکستان کانام ہمیشہ سے جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے ،خان محمد سے لے کر نسیم شاہ تک پاک دھرتی پر ایسے باؤلرز پیدا ہوئے جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی دھا ک بٹھائی۔ ان میں سے وسیم اکرم اور وقار یونس کے نام ریکارڈ کی کتاب میں سب سے آگے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں پلیئرز نے ایک وقت میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور ڈبل ڈبلیوز کے نام سے بلے بازوں کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن گئے۔ دونوں پاکستان کی طرف سے 258 میچز (بشمول ٹیسٹ اور ون ڈے ) میں ایک ساتھ میدان میں اترے اور ایک ہزار147بلے بازوں کو اپنی وکٹ گنوانا پڑی، انہوں نے مشترکہ طور پر 23.16 کی ایوریج سے وکٹیں حاصل کی جوکرکٹ دنیا میں ایک ریکارڈ ہے۔

دوسری دونوں پیسرز تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں لینے دنیا کے ٹاپ فائیو باؤلرز میں بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں سب سے اوپر آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر گلین میگراتھ کا نام ہے جنہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طورپر 949 بلے بازوں کا شکا ر کیا ۔دوسرے نمبر پر وسیم اکرم ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 916 ہے۔

تیسرے نمبر انگلش پیسر جیمز اینڈرسن ہیں جو اب تک 971 بلے بازوں کواپنا شکار بناچکے ہیں اور یہ اس وقت واحد باؤلر بھی جن کیلئے گلین میگراتھ اور وسیم اکرم سے آگے جانے کا موقع موجود ہے۔ چوتھے نمبر پرموجود جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر شان پولاک نے 829 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے وقار یونس 789 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں