باؤلرز باؤلنگ سے قبل اپنا سوئیٹر اور کیپ امپائرز کو نہیں دے سکیں گے

لندن: (سٹی نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لاک ڈاؤن کے سبب متاثر ہونے والی سیریز کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی تیز کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمت عملی کے تحت امپائرز کو پلیئرز کی کیپس اور سوئیٹرز پکڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ای سی بی اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور امپائرز منیجر نے واضح کیا کہ باؤلرز اپنے سویٹرز، کیپس اور گلاسز باؤلنگ سے قبل امپائرز کو دینے کے بجائے باؤنڈری لائن پر رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالرؤز کی جانب سے گیند کو چمکانے کیلئے لعاب کے استعمال پر پابندی کا معاملہ پہلے ہی زیر بحث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں