رمضان: سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

لاہور: (سٹی نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں صوبے بھر کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا، رمضان المبارک میں 5 اور 6 دن کے اوقات کار کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کے مراسلے کے مطابق 5 روز کام کرنیوالے سرکاری دفاتر سوموار تا جمعرات صبح 10 سے 4 بجے جبکہ بروز جمعہ 10 سے 1 بجے تک کھلیں گے جبکہ 6 روز کام کرنیوالے سرکاری دفاتر سوموار تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 سے 4 بجے جبکہ بروز جمعہ 10 سے 1 بجے تک کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں