سرفراز بگٹی نے 5 سال کے کم سن بچوں کو پستول تھمادیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 5سال کے کم سن بچوں کو پستول تھماکر فائرنگ کرائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 5سال کے کم سن 2فیملی کے بچوں کو بلوچی روایات کے مطابق انہیں پستول تھما کر فائرنگ کروائی اور بچوں نے بھی فائر کرکے خوشی محسوس کی یہ واقعہ سرفراز بگٹی کی آبائی گاؤں میں ہوا سرفراز بگٹی کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں