ساحر لودھی آپ کو شرم آنی چاہئے،آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں؟،جسٹس شوکت صدیقی رمضان ٹرانسمیشن کیس میں آبدیدہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساحرلودھی آپ کو شرم آنی چاہئے،آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں ؟۔اس پر معروف اداکار نے عدالت سے معافی مانگ لی۔
اسلا م آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان ٹرانسمیشن کیس کی سماعت کی، دوران سماعت اداکار ساحرلودھی اور نبیل پیش ہوئے،جسٹس شوکت صدیقی نے ساحرلودھی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساحرلودھی آپ کو شرم آنی چاہئے،آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں ؟،اس پر اداکارہ ساحر لودھی اور نبیل نے عدالت سے معافی مانگ لی ،جسٹس شوکت صدیقی نے معافی قبول کرلی گئی اورعامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کانوٹس واپس لے کرمعاملہ پیمرا کو بھیج دیا ۔
جسٹس شوکت صدیقی دوران سماعت آبدیدہ ہو گئے ،انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب پیسے بننے میں لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں