فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برنلے کو پانچ صفر سے ہرا دیا

لندن: ( سٹی نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برنلے کو پانچ صفر سے ہرا دیا، فوڈن اور مہریز نے دو دو گول اسکور کیے، فاتح ٹیم نے بڑی جیت کے ساتھ نمبر ٹو پوزیشن پر قبضہ مضبوط کر لیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران اتحاد اسٹیڈیم میں فٹبال میلہ، پریمیئر لیگ کی نمبر ٹو مانچسٹر سٹی کا برنلے سے مقابلہ ہوا، فوڈن نے بائیسویں منٹ کے فیلڈ گول سے برتری دلا کر دھاک بٹھائی۔

مہریز نے تینتالیس اور پھر اضافی منٹ ملنے والی پنلٹی پر کامیابی سے اسکور تین صفر کر دیا، دوسرے ہاف میں فوڈن نے اپنا دوسرا گول کیا جبکہ سِلوا نے اسکور کو بڑھا دیا۔

پانچ صفر کی جیت سے مانچسٹر سٹی نے تریسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن مضبوط کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں