ڈائٹنگ نقصان دہ، ندا یاسر کا زیادہ پھل کھانے کا مشورہ

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ ڈائٹنگ قوت مدافعت کیلئے نقصان دہ ہے اس لئے ڈائٹنگ کرنے کا خیال دماغ سے نکال دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ندا کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیماری سے بچنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ میں نے اور میرے شوہر یاسر حسین نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹنگ کی جس سے ہماری قوت مدافعت کم ہوئی اور ہم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

انہوں نے پرستاروں کو مشورہ دیا کہ آپ کورونا وائرس کو ہرانے کیلئے پروٹین کا زیادہ استعمال کریں اور پھل زیادہ سے زیادہ کھائیں تاکہ آپ صحت مند رہیں اور آپ کی قوت مدافعت بیماریوں کا مقابلہ کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں