پنجاب کابینہ سے گندم کی حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ

لاہور: ( سٹی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ سے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، کابینہ کی منظوری کے بعد فلور ملوں کو مقرر کردہ قیمت پر گندم فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، آٹے کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن آپشن کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا گندم اور آٹے کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں، پنجاب حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ گندم خریدی ہے۔ اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں