فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مساجر عمران کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

لاہور: (سٹی نیوز) دورہ انگلینڈ میں شامل فاسٹ باؤلر محمد عامر کا اور مساجر محمد عمران کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا۔ پی سی بی نے کھلاڑی اور آفیشل کے سفری انتظامات کا آغاز کردیا۔

محمد عامر کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں ہوا۔ محمد عامر اور مساجر محمد عمران کے دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں۔

پی سی بی نے دونوں اراکین کے سفر کے انتظامات شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر اور مساجر غیر ملکی پرواز سے دو سے تین روز میں انگلینڈ کیلئے اڑان بھریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں