اوگرا نے آئل ٹینکرز ایسوسی کا مطالبہ مان لیا، کرایوں میں اضافہ

اسلام آباد: (سٹی نیوز) اوگرا نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم مطالبہ تسلیم کرلیا ہے، اتھارٹی نے آئل ٹینکرز کیلئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، اضافے کا اطلاق یکم اگست 2020 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 40 ہزار لٹر کی گنجائش والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 9.60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اتھارٹی نے ڈپو سے پٹرول پمپ تک کا کرایہ ڈی ریگولیٹ کر دیا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چھوٹے روٹس کا کرایہ از خود طے کر سکتی ہے، اوگرا ضرورت پڑنے پر دو سال بعد کرایوں پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

ایک ٹی وی کے مطابق اضافے کے بعد آئل ٹینکر کا نیا کرایہ 102 روپے 93 پیسے فی کلو میٹر ہوگا۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ دنوں ہڑتال ختم کرنے کیلئے کرایہ بڑھانے کی شرط رکھی تھی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو کرایوں سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں