ہارون رشید کو اہلیہ فروہ حسین کا داڑھی رکھنے مشورہ

لاہور: (سٹی نیوز) گلوکار ہارون رشید کی اہلیہ فروہ حسین نے انہیں داڑھی رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں نے شیو بنائی تو ان کی اہلیہ نے ان کے اس حلیے کو ناپسند کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ کو ان کی داڑھی پسند ہے اور انہوں نے انہیں داڑھی رکھنے کا مشورہ دیا ہے، مداح بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔

ہارون رشید کی پوسٹ کے جواب میں ان کے مداحوں نے بھی ان کی اہلیہ فروہ حسین کے مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کو اپنی بیوی کی بات سننی بھی چاہئے اور ماننی بھی چاہئے۔ واضح رہے گلوکار ہارون گزشتہ ماہ ہی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، انہوں نے کورونا لاک ڈاون کے سبب سادگی سے شادی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں