تیسرا ٹیسٹ:‌ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں جاری ہے۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار ہیں۔

آج پاکستان کی ٹیم نے 24 رنز، 3 وکٹ کے نقصان سے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق اور اظہر علی کریز پر موجود تھے تاہم انگلش باولر کی گیندوں کا اسد شفیق زیادہ دیر سامنا نہ کر سکے اور محض 5 رنز کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد فواد عالم میدان میں اترے جن کی اظہر علی کے ساتھ شراکت میں بیٹنگ جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی گرین شرٹس نے کھیل کا اچھا آغاز نہ کیا، پاکستان کو پہلا نقصان 6 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب اوپنر شان مسعود صرف 4 رنز بنا کر انگلش باولر جیمز اینڈرسن کا شکار ہوئے۔ ان کے بعد عابد علی اور بابر اعظم بھی قابل ذکر اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 1 اور 11 سکور بنا کر چلتے بنے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ میزبان ٹیم کو پہلے ہی تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں