ملتان: محرم الحرام کے سلسلے میں سبزیوں اور مصالحہ جات کی طلب بڑھتے ہی قیمتوں میں اضافہ

ملتان : (سٹی نیوز) ملتان میں محرم الحرام کے سلسلے میں سبزیوں اور مصالحہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا جس کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دیں۔

اولیائے کرام کی سرز مین ملتان میں محرم الحرام کے سلسلے میں نذرونیاز کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف سبزیوں اور مصالحہ جات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ دکانداروں نے بھی مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتیں 20 فیصد تک بڑھا دی ہیں جن کے خلاف متعلقہ پرائس کنٹرول مجیسٹریٹ تاحال کاروائی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

عام مارکیٹ میں چاول کی فی کلو قیمت 180 روپے جبکہ سفید چنے کی قیمت بھی 200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور ایسی صورتحال آئل کی بھی ہے، جس کے حوالے سے دکانداروں کی منطق ہے کہ قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں بلکہ برھتی ہوئی مہنگائی کا نتیجہ ہے۔

قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے باوجود پرائس کنٹرول مجیسٹریٹ کورونا کو جواز بنا کر کاروائیاں کرنے کو تیار نہیں جس سے مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں