حنیف عباسی کے پی ٹی آئی پر ممنوعہ وغیرملکی فنڈنگ کے الزام کے جواب میں تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد (سٹی نیوز) حنیف عباسی کے پی ٹی آئی پر ممنوعہ وغیرملکی فنڈنگ کے الزام کے جواب میں تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے۔
تحریک انصاف کے جواب میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پرمبنی ہیں ، درخواست گزار نے ٹھوس شواہدپیش نہیں کیے۔ تحریک انصاف نے شفافیت کیلئے بیرون ملک فنڈریزنگ کی اور دہری شہریت والوں سے فنڈز لیے جس کی تمام تفصیلات عدالت کوفراہم کردی ہیں۔
پی ٹی آئی کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈریزنگ کی لیکن اس معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں