وزیر اعلی پنجاب کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن ہوا ڈاکٹرز نے آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا جبکہ وزیر اعلی نے 24 گھنٹے بعد ہی دفتری کام شروع کر دیئے

لاہور(سٹی نیوز) وزیر اعلی پنجاب کی آنکھ کا لاہور میں کامیاب آپریشن ہوا ڈاکٹرز نے آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا جبکہ وزیر اعلی نے 24 گھنٹے بعد ہی دفتری کام شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آنکھ میں تکلیف کے باعث گلبرگ میں واقع ریٹینا دی آئی کلینک سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر خالد وحید نے آپریشن کے بعد ان کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے وزیر اعلی کو 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن وزیراعلی پنجاب نے صرف 24 گھنٹے آرام کے بعد ہی دوبارہ سے دفتری کام شروع کردیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار احمد نے بھی اسی کلینک سے آنکھ کا آپریشن کرایا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں