بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے اگلے 24 گھنٹوں میں میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز لندن جا سکتے ہیں

اسلام آباد (سٹی نیوز ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے اگلے 24 گھنٹوں میں میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز لندن جا سکتے ہیں۔ عدالت انہیں اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کر سکتی ہے ، اس عمل میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بعض وزرا آگے آگے ہوں گے۔
نیب اسلام آباد میں تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پچھلے 10 سالوں میں نیب میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا اب ہو رہا ہے کیونکہ یہاں سندھ سے بھی لوگ لائے جائیں گے اس لیے اتنی تیاریاں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے جس کے بعد میاں شہباز شریف اور مریم نواز بھی چلی جائیں گی۔ ’ اگر وہ جاتے ہیں تو کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟‘، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنااللہ کی انتہائی پریشان کن پریس کانفرنس دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ سکتے ہیں کیونکہ عدالت انہیں اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی دبئی اور دوسرے ملکوں میں جائیدادوں کے حوالے سے بھی قدم اٹھایا جا سکتا ہے،اور اس عمل میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بعض وزرا آگے آگے ہوں گے۔ یہ لوگ اپنے قائد کے نعرے بھی ماریں گے اور ساتھ دوسرے ملکوں کو خطوط بھی لکھتے رہیں گے اور کہیں گے کہ وہ تو صرف عدالتی حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں