سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 181 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 181.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح ساڑھے دس بجے تک انڈیکس 150 پوائنٹس بڑھ گیا تھا تاہم اس کے بعد مندی نے واپسی کی اور انڈیکس دوپہر بجے بارہ تک اُتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

ایک موقع پر انڈیکس 39 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم آخری لمحات میں تیزی کی واپسی ہوئی جس کے باعث کاروبار کا اختتام 181.01 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا، جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.46 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 17 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار 481 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں