فرقہ پرستی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی: میگھا

لاہور: (سٹی نیوز) گلوکارہ و اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ فرقہ پرستی ار عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ واقعہ کربلا حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے اور آج مسلمانوں میں یہی جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ میگھا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فرقہ پرستی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیمات اورواقعہ کربلا میں قربانیوں کی عظیم داستان کے بارے میں ضرور بتائیں تاکہ آنے والی نسلیں حق اور سچ کے راستے پر چل کر اپنی زندگی اور آخرت کو کامیاب بنا سکیں۔

واضح رہے کہ واقعہ کربلا اس دردناک سانحے کی یاد دلاتا ہے جس میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے خاندان کے افراد کو دین اسلام بچانے کو کوشش پر اس دور کے حکمران یزید نے شہید کر دیا تھ

اپنا تبصرہ بھیجیں