فلپائن : خاتون کا خود کش حملہ، میجر جنرل اور 6 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن کے شہر یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں میں 6 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 24 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن کے صوبے سولو کے دارالحکومت میں ہونے والے پہلے دھماکے میں 5 فوجی اہلکار اور 4 شہری ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ فوجی حکام جائے وقوعہ پر پہنچے۔

جیسے ہی لیفٹننٹ جنرل کارلیٹو ونلیوان دھماکے کی جگہ پر پہنچے تو ایک مبینہ خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس میں میجر جنرل ہلاک ہوگئے۔

دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 ہے اور سارے فوجی اہلکار ہیں۔ دھماکے اس مقام پر ہوئے جہاں گزشتہ برس ایک کیتھولک چرچ میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں ابوسیاف نامی شدت پسند جماعت کافی سرگرم ہے جو خود کو داعش کے اتحادی ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔ اس جماعت نے پہلے بھی اپنی کارروائیوں میں خاتون خودکش بمبار کا استعمال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں