ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن جاری ہے ـ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کڈھن ـ ڈیھی ـ ٹنڈو باگو ـ گولارچی ـ اور بدین تھانہ کے مختلف حدود سے آٹھ ملزمان گرفتار کرکے دو ہزار سے زائد انڈین و دیسی گٹکہ، اکیس سو لیٹر زہریلا کچہ شراب برآمد کیا ہے ملزمان کو منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے جیل روانہ کیا گیا ھے ــ
