لوگ مشکلات میں ، دُعا ہے اللہ تعالیٰ سب کیلئے آسانیاں پیدا کرے: ماورا حسین

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو مشکل کی اس گھڑی سے نکالے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے اللّہ تعالیٰ سے مشکلات کو ختم کرنے کی دُعا کی۔


ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سورج کے نیچے والی پوری دُنیا کے لیے دُعاگو ہوں۔


اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اِس بات کا احساس ہے کہ ہمارے درمیان بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متعدد تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔


اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ میری اللّہ تعالیٰ سے بس دُعائیں ہی دُعائیں ہیں۔ انشااللّہ یہ وقت بھی گُزر جائے گا، اللّہ ہم سب پر رحم کرے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں